اداکار “شان شاہد” اور اداکارہ “میرا” کی فلم “سائیکو” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا جو کہ عید الاضحی 2026 پر سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

عیدالاضحی 2026 کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہدایتکار و سپر اسٹار شان شاہد کی فلم ’’سائیکو‘‘ کی پُروقار ٹریلر لانچنگ تقریب کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی تقریب فلم میں کام کرنے والے فنکاروں میں شان شاہد، شبیر جان، میرا، سونیا حسین،کو پروڈیوسر خواجہ راحت حسین کے علاوہ شوبز شخصیات، میڈیا نمائندگان کے علاوہ دیگر شوبز سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں شان شاہد، میرا، شبیر جان، خواجہ راحت حسین، سونیا حسین نے فلم کے حوالے سے گفتگو بھی کی
فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد مہمانوں میں پہلا تاثر یہی اُبھرا کہ ’’سائیکو‘‘ پاکستانی سینما کی ایک منفرد اور معیاری تھرلر فلم ثابت ہوگی فلم میں سنسنی، جذبات اور ایکشن کا بھرپور امتزاج دکھائی دے گا فلم میں سینئر اداکار جاوید شیخ کا کردار سب سے زیادہ طاقتور محسوس ہوتا ھے، جبکہ اداکارہ میرا بطور پروڈیوسر بھی نمایاں نظر آئیں اور فلم میں ایک اہم کردار ادا کرتی دکھائی دیں شان اور سونیا حسین وکلاء کے کرداروں میں نیکی اور بدی کی جنگ کو نہایت دلچسپ انداز میں پیش کرتے دکھائی دیں گے، جبکہ شبیر جان اور نئیر اعجاز بھی اپنی جاندار اداکاری سے فلم کو مزید مضبوط بناتے نظر آئیں گے فلم کے ٹریلر میں محمد پرویز کلیم کی کہانی سکرین پلے، سلیم داد کی بہترین سینماٹوگرافی اور موسیقی مکمل فلمی رنگ لیے دکھائی دے گی تقریب میں موجود مہمانوں نے ٹریلر کی بے حد تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ،، سائیکو ،، عید الحضی کی ایک بہترین فلم ثابت ہوگی ’’سائیکو‘‘ کی پوری ٹیم کو کامیاب ٹریلر لانچنگ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد بھی پیش کیں فلم کے پروڈیوسر سلمان بٹ ہیں جبکہ کو پروڈیوسر خواجہ راحت حسین ہے جیو میڈیا پارٹنر ہے

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *