اسحاق ڈار کا چینی وزیرخارجہ سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت یقینی بنانےکی اہمیت پر زور
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمدورفت یقینی بنانےکی اہمیت پر زور دیاگیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان کی ایران اور امریکا کے درمیان روابط میں سہولت کاری کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کو سراہنے کا اعادہ کیا، پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات پر بھی گفتگو ہوئی۔