محمد نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف اٹھالیا

nihal hashmi

محمد نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے سینئٹر محمد نہال ہاشمی سے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف لیا

سندھ گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں سینیٹر محمد نہال ہاشمی نے سندھ کے 35ویں گورنر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے سینیٹر محمد نہال ہاشمی سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین، آئی جی پولیس سندھ سمیت اعلیٰ سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کی نظامت چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دی۔

حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر موجود معززین نے سینیٹر محمد نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *