وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی متاثرین گل پلازہ کو امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت

Nasir Hussain Shah

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی متاثرین گل پلازہ کو امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت

کمشنر کراچی حسن نقوی، صدر پاکستان چیمبر آف کامرس زبیر موتی والا، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شہزاد میمن اور دیگر معززین بھی شریک تھے

گل پلازہ کے مزید 300 متاثرین میں جلد چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔ ۔ سید ناصر حسین شاہ

گل پلازہ اور متاثرین گل پلازہ کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ ۔ سید ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے متاثرین گل پلازہ کو مکمل مالی امدادی فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی پر خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ گل پلازہ کو مکمل گرانے اور ملبہ اٹھانے کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت متاثر میں گل پلازہ کو اسان قرض فراہم کرے گی۔ درخواست دینے پر متاثرین کو ایک کروڑ روپے تک کا سستا قرض سندھ حکومت دے گی۔ گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی۔ نئی عمارت میں پارکنگ اور ایگزٹ راستے پہلے سے زیادہ تعمیر ہوں گے۔ پلازہ کی نئی عمارت میں دکانیں اتنی ہی ہوں گی جتنی پہلے تھیں۔ گل پلازہ کے 300 مزید متاثرین کو ائندہ دنوں میں چیکس دیے جائیں گے۔ گل پلازہ متاثرین کے کلیمز تین لاکھ سے پانچ کروڑ روپے فی دکاندار تک موصول ہوئے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *