کراچی سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر

karachi update

کراچی سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر

ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ سے کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بڑھ گیا ہے، شہر کے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اُدھر  پشاور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہے، بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 8 سے 10 گھنٹے کی بجلی بندش معمول بن گئی ہے۔

 لیسکو ذرائع کے مطابق لاہور میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، شارٹ فال 100 میگاواٹ تک رہ گيا ہے۔

 پنجاب کے دیہات اور چھوٹے شہروں میں 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *