فرانس کے واحد نیوکلیئر پاورڈ طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال پر آگ بھڑک اٹھی
فرانس کے واحد نیوکلیئر پاورڈ طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال پر آگ بھڑک اٹھی۔
فرانسیسی بحریہ نے پیر کو اعلان کیا کہ بحری اڈے پر موجود جوہری توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈی گال میں صبح کے وقت آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ بحری اڈے پر پیش آیا۔
آگ ٹیکنیکل روم میں گیس کٹنگ کےدوران بھڑکی جس پر ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور آگ سے نیوکلیئر تنصیبات بھی متاثر نہیں ہوئیں۔
فرانسیسی بحریہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ ”گیس کٹر کے ذریعے کٹنگ کے کام“ کے دوران لگی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
فرانسیسی اخبارکے مطابق جہاز مشرق وسطیٰ میں تعیناتی کے بعد جولائی میں فرانس پہنچا تھا اور اس طیارہ بردار جہاز کو دیکھ بھال کی خاطر ملک کی فوجی بندرگاہ پر لایا گیا تھا۔