کراچی: کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ ملحقہ رہائشی عمارت تک پھیلی تاہم اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔
دکاندار نے آتشزدگی کے باعث کروڑوں کا نقصان ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ 4 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔