ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے منسوخ کرنے اور ایران ڈیل اس ہفتےہونے کے بیان کے عالمی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ 89 ،ڈبلیو ٹی آئی اور یو اے ای مربن کی 87 ڈالرفی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی آگئی اور جاپان کا نکی 225 انڈیکس 3.5 فیصد اوپر چلا گیا۔
ادھر جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 7.5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔