دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

cricket

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔

معاذ صداقت نے51 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور7 چھکے شامل تھے۔کپتان صاحبزادہ فرحان نے 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے44 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *