قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک

misbah

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ سے منسلک ہوگئے۔

مصباح الحق نیپال پریمئیر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔

اس  حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سودر پسچم رائیلز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں، نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے اور میں اس ماحول کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔

 نیپال پریمئیر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک منعقد کی جائے گی، مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور وہ حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوئے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *