حیدرآبادکنگز مین کو شکست دیکر پشاور زلمی پی ایس ایل 11کی فاتح بن گئی
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی، حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآبادکنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔
حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت نے 11 رنز بنائے۔