نائیجیریا کے سابق فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

micheal

نائیجیریا کے سابق فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل اسٹرائیکر  مائیکل اینرامو  دوستانہ میچ کے دوران انتقال کر گئے۔

اطلاعات کے مطابق 40 سالہ مائیکل اینرامو  آج نائیجیریا کے شہر کادونا میں ایک دوستانہ فٹبال میچ کے دوران اچانک میدان میں گر پڑے تھے۔

مائیکل اینرامو، جو اپنی جسمانی طاقت اور جارحانہ کھیل کے باعث “دی ٹینک” کے نام سے مشہور تھے، نے میچ کا پورا پہلا ہاف بغیر کسی پریشانی کے کھیلا۔ 

تاہم دوسرے ہاف کے صرف 5 منٹ بعد وہ بغیر کسی کھلاڑی سے ٹکراؤ کے اچانک زمین پر گر گئے۔

مائیکل کو میدان میں فوری طبی امداد دی گئی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

ابتدائی طبی رپورٹس اور نائجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *