70 کی دہائی کے ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
70 کی دہائی کے ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سوئیڈن کے ٹینس لیجنڈ ایک ہفتے کے دورے پر 4 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔ وہ اسلام آباد میں آئی ٹی ایف فیوچر سیریز کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔
بیورن بورگ نے 6 مرتبہ فرنچ اوپن، 5 مرتبہ ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔سوئیڈیش پلیئر نے کیریئر میں مجموعی طور پر 66 ٹائٹلز جیتے۔
بیورن بورگ کے بیٹے لیو بورگ اسلام آباد میں ہونیوالا ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔
سوئیڈش لیجنڈ دورے میں اعصام الحق کے ساتھ نمائشی میچ بھی کھیل سکتے ہیں۔