ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم

t20

ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا جس کیلئے  سوشل میڈیا پر پوسٹر جاری کیا گیا۔

آئی سی سی کے  پوسٹر میں بھارتی ، سری لنکن، جنوبی افریقی، انگلینڈ اور آسٹریلوی کپتان کی تصویر شامل ہے۔

لیکن  آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ایک بار پھرتعصب کا مظاہرہ کیا گیا ، ٹکٹس کی فروخت والے پوسٹر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا   کی تصویر غائب کردی ۔

آئی سی سی کے اس رویے پر  پاکستانی شائقین برہم ہوگئے۔ شائقین کی جانب سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور اس عمل پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *