ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز بھارت اےکو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز بھارت اےکو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے بھارت اےکی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت اے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوررز میں 136رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت اے کے جانب سے سوریاونسی نے 45 اور نمن دھیر نے 35 رنز بنائے۔

بھارت اے کی آخری 8 وکٹیں اسکور میں صرف 45 رنز کا اضافہ کرسکیں۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے شاہد عزیز نے24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔معاذ صداقت اور سعد مسعود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم ، عبید شاہ اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *