اگرہمیں ترقیاتی فنڈز نہ ملےتو پوری پنجاب حکومت کو عدالت لے جائیں گے، چوہدری حسین الہٰی
مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الہٰی کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری سالک کو عدالتوں میں گھسیٹنےکی بات کی، اگر ہمیں ترقیاتی فنڈز نہ ملے تو پوری پنجاب حکومت کو عدالت میں لے جائیں گے۔
گجرات میں جلسے سے خطاب میں حسین الہٰی نےکہا کہ پرویز الہٰی نےگجرات کی ہر گلی میں ترقیاتی کام کروائے، موجودہ پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے جہاز پر خرچ کر دیے۔
چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، لاہور کے حکمرانوں کو لاہور کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔
آپ کےپورےٹبرکی لمبی کہانیاں ہیں،کہیں گےتو پوری سنا دوں گی:عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر حسین الہٰی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پورےٹبرکی لمبی چوڑی کہانیاں ہیں،کسی وقت کہیں گے تو پوری سنا دوں گی، کئی سال مختلف عہدوں پر رہنےکے باوجود آپ گجرات کی حالت بدل نہیں سکے، لاہور کی بات کرتے شرم نہیں آتی۔