حکومت کا آئندہ انتخابات میں شفافیت کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ

pakistan news

حکومت کا آئندہ انتخابات میں شفافیت کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ انتخابات کو شفاف اور قابل اعتماد بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے اور پارلیمانی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنےکی کوششیں تیز کر دیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں شفافیت کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی جائے گی۔

وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی، 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں اپوزیشن کے 5 ارکان شامل کیے جائیں گے۔ 

وزیراعظم نے اپوزیشن سے پارلیمانی کمیٹی کےلیے ارکان کے نام طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کےلیے خط لکھیں گے، اپوزیشن سے کمیٹی کےلیے 5 ارکان کے نام مانگے جائیں گے۔

الیکشن اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے بیرسٹرعقیل ملک نے سینیٹ میں قرارداد پیش کر دی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *