یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

ya hussain

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

کراچی: نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک بھر میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

چودہ سو برس پہلے آج پیش آئے سانحہ کربلا کی یاد میں ملک بھر میں مجالس عزا ہو رہی ہیں اور جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

کربلا میں تین روز کی بھوک اور پیاس کے بعد قتل امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں نیاز اور سبیلوں کا انتظام کیا گیاہے۔

یوم عاشور پر کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک میں مجلس عزا کے بعد برآمد ہو رہا ہے۔ 

لاہور میں نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد جلوس کربلا گامے شاہ کی جانب گامزن  ہے جس میں ہزاروں عزادار مرد، خواتین اور بچے شریک  ہیں۔

اس کے علاوہ ملتان، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راول پنڈی، گلگت، اسکردو، مظفّرآباد اور دیگر شہروں میں بھی عاشورہ کے جلوس برآمد ہورہے ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *