خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی میں مائننگ ایکسپلوسیو کا استعمال روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق آئی ای ڈی دھماکوں میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حالیہ 10 واقعات میں مائننگ ایکسپلوسیو استعمال کیا ہے، دہشتگردی میں مائننگ ایکسپلوسیو کا استعمال روکنےکیلئے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اسی حوالے سے سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور بارودی مواد کے دیگر ذرائع کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔