پاکستان میں یکم محرم الحرام17جون کو ہونےکا امکان
رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں محرم الحرام کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 15 جون 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا۔
تاہم اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 12 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔
خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ ہلال کی رویت کے لیے عموماً چاند کی عمر 18گھنٹے سے زائد ہونا ضروری سمجھی جاتی ہے لہٰذایکم محرم الحرام بدھ 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔