فلسطینی بچوں کی ملالہ یوسف زئی سے ویڈیو کال پر گفتگو، اسرائیلی مظالم اور تعلیمی مشکلات سے آگاہ کیا

Malala

فلسطینی بچوں کی ملالہ یوسف زئی سے ویڈیو کال پر گفتگو، اسرائیلی مظالم اور تعلیمی مشکلات سے آگاہ کیا

مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی بچوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی، جس میں انہوں نے اسرائیلی مظالم اور تعلیمی مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی بچوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ویڈیو کال پر گفتگو  کی۔

بچوں نے ملالہ کو  بتایا اسرائیلی قابضین نے اسکول کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی رکھی ہیں ، خار دار تاریں لگادیں ، اسکول آنا جانا مشکل ہوچکا ہے ، ان کا مستقبل داؤ پر لگایا جارہا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے بچوں سے کہا یہ سب دیکھ کر ان کا دل ٹوٹ گیا ، امید ہے دنیا ان بچوں کی آواز سنے گی کہ کس طرح غیر قانونی بستیوں میں رہنے والے قابضین اور اسرائیلی فوج بچوں کے بنیادی حقوق کے راستے میں دیوار بنے ہوئے ہیں۔

بچوں نے ملالہ یوسف زئی کے لیے عربی میں گیت بھی گائے ۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *