ایرانی وزیرخارجہ کی اسلام آباد میں فیلڈ مارشل سے24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات

abbas

ایرانی وزیرخارجہ کی اسلام آباد میں فیلڈ مارشل سے24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات

ایرانی  وزیر خارجہ  عباس  عراقچی  نے  اسلام آباد  میں  فیلڈ  مارشل  سید عاصم  منیر  سے 24 گھنٹوں  میں  دوسری  ملاقات کی ہے۔

عباس عراقچی آج مسقط سے اسلام آباد پہنچے، اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ جمعے کی رات اسلام آباد پہنچے تھے۔

گزشتہ روز بھی  انہوں نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی تھی، ان ملاقاتوں کے بعد عباس عراقچی مسقط روانہ ہوگئے اور  پھر  آج شام مسقط سے اسلام آباد پہنچے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد پاکستان سے روانہ ہوگئے۔ عباس عراقچی نےمختصر دورے  میں پاکستانی سیاسی  اور عسکری حکام  سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ  نے امن کے لیے ایرانی شرائط  پاکستان کو پیش کیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے  آبنائےہرمز کے نئےضابطے، ناکہ بندی کےخاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت پربات کی۔

ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہےکہ مذاکرات کا ایٹمی معاملے سے تعلق نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے ماسکو کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ماسکو  میں ایرانی سفیر کا کہنا ہےکہ  ایرانی وزیرخارجہ دورہ ماسکو میں پیر کو صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی سفیر کے مطابق  عباس عراقچی  مذاکرات  اور جنگ بندی کی صورتحال پر مشاورت کریں گے، عباس عراقچی جنگ کے خاتمے سے متعلق  مذاکرات کی تفصیلات سے  آگاہ کریں گے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *