مردان میں ماربل کان میں پھنسے مزدور کو 17 دن بعد زندہ نکال لیا گیا

mardan

مردان میں ماربل کان میں پھنسے مزدور کو 17 دن بعد زندہ نکال لیا گیا

مردان  میں ماربل کان میں پھنسے مزدور کو 17 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔

مردان کےعلاقےننگ آباد میں ماربل کان میں پھنسے عبدالوہاب نامی مزدور کو آج 17 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔

31مارچ کو  ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد میں ماربل مائننگ کے دوران اچانک پہاڑی تودہ سرکنے سے متعدد مزدور مٹی اور بھاری پتھروں تلے دب گئے تھے۔

پہاڑی تودے گرنے سے 8 مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی تھیں جبکہ 2 افراد کو زندہ نکالا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسلسل ریسکیو آپریشن کر کے 17 روز بعد عبدالوہاب نامی مزدور کو زندہ نکالاگیا۔ 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *