پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی: سروے

online shopping

پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی: سروے

پاکستان میں آن لائن شاپنگ کےرجحان میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

 تازہ ترین گیلپ اور گیلانی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی۔

سروے کے مطابق جن لوگوں نے  آن لائن شاپنگ کی ہے، اس میں سے 60 فیصد افراد نے کیش آن ڈیلوری کے ذریعے ادائیگی کی۔

آن لائن سب سے زیادہ 30 فیصد خریداری کپڑوں کی گئی جبکہ گھڑیاں دوسرے نمبر پر  رہیں۔

گیلپ اور گیلانی سروے کے مطابق مشہور شخصیت کے طور  پر دن گزارنے کا موقع ملا تو 49 فیصد لوگ مذہبی رہ نما یا دانشور بننا پسند کریں گے۔

34 فیصد افراد نے رشتہ قائم رکھنے کے لیے اعتماد کو  سب سے ضروری قرار دیا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *