کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 افراد کا انتقال، بعض افراد کی موت گرمی کے باعث ہوئی، ریسکیو حکام

Edhi

کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 افراد کا انتقال، بعض افراد کی موت گرمی کے باعث ہوئی، ریسکیو حکام

کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 افراد انتقال کر گئے ، بعض افراد کی موت گرمی کی شدت کے باعث  ہوئی۔

پیر کو کراچی میں رواں سال کا گرم ترین دن رہا، دوپہر کے وقت درجہ حرارت 44 اعشاریہ 1 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا،  بہت سےشہریوں کی طبیعت بگڑی۔

ریسکیوحکام کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں کی سڑکوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 4 دیگر افراد کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال لایا گیا جو دوران علاج دم توڑ گئے۔ 

ریسکیو حکام نے اموات کی وجہ شدید گرمی اور نشے کی زیادتی کو قرار دیا تاہم اسپتال ذرائع نے تصدیق نہیں کی۔ 

دوسری جانب شدید گرمی کے باعث کراچی کے اسپتالوں میں دمے سمیت سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے کیسز میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ماہرین کی شہریوں کو پانی زیادہ پینے اور براہِ راست دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں گرمی کی شدت اور دیگر وجوہات سے ہونے والی اموات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کی فوری شناخت اور ورثاء کی تلاش کی ہدایت کی۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں 18 سے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،بجلی فراہم کرنے والے ادارے مجموعی طور پر سب کو سزا نہیں دے سکتے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *