فیس بک میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ

Facebook

سان فرانسسکو: دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے کئی نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کمپنی نے فیس بک ریل کا ٹائم بڑھانے اور میموریز سے منسلک کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق صارفین اب فیس بک کی ریلز 90 سکینڈ تک پوسٹ کر سکیں گے۔

یہ بالکل اسی طرح سے ہو گا جس طرح فیس بک ہماری پوسٹس کی یاد دہانی کرواتا ہے۔

میٹا نے ریل کے لحاظ سے ویڈیوز میں میوزک شامل کرنے کے لیے “گرووز” نامی فچر بھی متعارف کرایا ہے اور فیچر کے لیے ویژول بیٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

نئے ٹیمپلیٹس کے ساتھ ریل کو مزید دلکش بھی بنایا جا سکتا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *