سونے کی قیمت میں 5 ہزار سے زائد کا اضافہ، فی تولہ قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی

gold

سونے کی قیمت میں 5 ہزار سے زائد کا اضافہ، فی تولہ قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج ہوش رُبا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا۔

سونے کی قیمت میں اس بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاو 53 ڈالر اضافے سے 2863 ڈالر فی اونس ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *