آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسزکا ایک نوٹیفکیشن آئیگا، جلد یہ معاملات حل ہوجائیں گے: وفاقی وزیرقانون
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے بعد آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا ایک نوٹیفکیشن آئےگا، جلد ہی یہ معاملات حل ہوجائیں گے۔
صحافیوں سےگفتگو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون پاس ہوچکا ہے، نوٹیفکیشن بھی اس سے جڑا معاملہ ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت پہلے سے ہی آئینی طریقہ کار کے مطابق ہے، اس آئینی ترمیم کے تحت نومبر2027 تک آرمی چیف کی مدت ملازمت ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ اضافی ترامیم شامل کی گئی تھیں، آئینی ترمیم کے بعد آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا ایک نوٹیفکیشن آئےگا۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے آج کل ہمارے پاس کوئی خبریں ہی نہیں، ایسے ہی غیرضروری افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، نوٹیفکیشن کے حوالے سے ایسا کچھ نہیں کہ معاملات رک گئے ہوں۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان ملک میں واپس آجائیں گے تو وزارت دفاع اس پر معاملات آگے بڑھالےگی۔