پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت متاثر ہو رہا ہے، ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے: وزیراعظم

shabaz sharif

پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت متاثر ہو رہا ہے، ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ 

خطے کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت متاثر ہو رہا ہے اور جنگ کے نتیجے میں ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ 

انہوں نےکہا کہ ڈپٹی وزیراعظم بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں، ہم نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپورکوشش کی جب کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دو جہاز آبنائے ہرمز میں کھڑے تھے، دونوں جہاز اسحاق ڈاراور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے گزرگئے۔ 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، تین ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا، پارلیمنٹرینز نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ  وفاق اور صوبے جن منصوبوں کو روک سکتے ہیں روک لیں بچت کرکے عام آدمی کو معاشی مشکلات سے تحفظ دیں، آج ہمیں عام آدمی کو تحفظ دینا ہے اور اشرافیہ کو قربانی دینی ہے، مفلوک الحال طبقے پر توجہ دینا ہے، زراعت پر توجہ رکھنی ہے،کیونکہ  یہی شعبہ  آگے فائدہ دےگا، فنڈز  اکھٹے کرنے ہیں تاکہ عوام کو مشکلات سے دور رکھا جاسکے، سیاسی استحکام ہوگا تو ہی معاشی استحکام ممکن ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *