حکومت نے پیٹرول 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانےکا اعلان کر دیا۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس جنگ نےپورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے صدر مملکت، وزرائے اعلی اور اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے توانائی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے، حکومت مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے لینے جا رہی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی،اس وقت قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔