وزیر اعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان ہو گیا

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان ہو گیا

مظفر آباد: چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مظفر آباد قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کن افراد کو جاری کیے ؟

چوہدری انوار الحق کے علاوہ کسی اور نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے کاغذات جمع نہیں کروائے۔ چوہدری انوار الحق اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

پی ٹی آئی فاروڈ بلاک اوراپوزیشن کے ارکان نے چوہدری انوار الحق کو ووٹ دیئے جبکہ 4 ارکان غیر حاضر رہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری انوار الحق کو وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے عمران خان کی جانب سے کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی اور انہیں کسی بھی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *