امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں پیش ہوگئے
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں پیش ہوگئے، انہوں نے تمام الزامات مسترد کردیے اور خود کو بےقصور قرار دیا ہے۔
سابق صدر ٹرمپ کے پیشی کے موقع پر فنگر پرنٹس لیے گئے، ان کو ہتھکڑی نہ لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ گرفتار ملزم کی حیثیت سے تصویر بھی جاری نہ ہونے کا امکان ہے۔