ائیرپورٹ کو بم سے اڑانےکی دھمکی دینے پر بھارتی ماڈل گرفتار

India Air port

ائیرپورٹ کو بم سے اڑانےکی دھمکی دینے پر بھارتی ماڈل گرفتار

بھارت میں ایک ماڈل کو ائیرپورٹ کو بم سے اڑانےکی دھمکی دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ر یاست اتر اکھنڈ کے شہر دھیرادون کے ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں ممبئی سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ماڈل سے جب ائیرپورٹ سکیورٹی حکام نے پرس چیک  کروانےکو کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق میگھا شرما نے خاتون سب انسپکٹر سے بدتمیزی کی اور ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی۔

اس موقع پر سکیورٹی حکام نے ماڈل کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا، جہاں پولیس نے ماڈل کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں میگھا شرما کو رات گئے ضمانت ملنے پر رہا کردیا گیا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *