اسرائیل نے لبنان پر حملے میں امریکی وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے: امریکی اخبار

libnan

اسرائیل نے لبنان پر حملے میں امریکی وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے: امریکی اخبار

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر حملے میں امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر وائٹ فاسفورس بم حملے میں 9 شہری زخمی ہوئے تھے، وائٹ فاسفورس بم حملے سے لگنے والی آگ سے 4 گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان پر امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بموں کا حملہ اکتوبر میں کیا تھا۔

 

دوسری جانب جنوبی لبنان کے قصبے طیبہ پراسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں میئر حسین علی منصور شہید ہوگئے۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *