سعودی شہزادی عبطا بنت سعود انتقال کرگئیں
ریاض: سعودی شہزادی عبطا بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں۔
سعودی عرب کے ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق شہزادی عبطا بنت سعود کا انتقال اتوار کے روز ہوا۔
سعودی ایوانِ شاہی کے مطابق شہزادی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائےگی۔
شہزادی کے انتقال پر سعودی عرب میں مختلف شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان سے تعزیت کی گئی ہے۔