جنوبی کورین دوشیزہ بھارتی شہری کی محبت میں بھارت پہنچ گئی
محبت میں سرحدیں پار کرنے کا رواج عام ہوچکا ہے، بھارت کی انجو اور امریکا کی کمبرلی ڈان کے دیر کے نوجوانوں کی محبت میں پاکستان پہنچنے کے بعد جنوبی کورین دوشیزہ بھی بھارتی شہری کی محبت میں اترپردیش پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی کورین لڑکی نے اترپردیش کے نوجوان سکجیت سنگھ کی محبت میں سرحد پار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی کورین دوشیزہ کم بوہنی اور بھارت کے سکجیت سنگھ گزشتہ 4 برسوں سے ساتھ تھے تاہم یہ جوڑا حال ہی میں اترپردیش کے ضلع شاہ جہاں کے گردوارا نانک باغ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ سکجیت سنگھ جو کہ یوپی کے ادنیٰ گاؤں کے رہائشی ہیں وہ 4سال قبل کام کے سلسلے میں جنوبی کوریا گئے تھے جہاں ایک کافی شاپ میں کام کے دوران ان کی ملاقات 30 سالہ کم بوہنی سے ہوئی۔
سکجیت سنگھ نے گفتگو کی اس مشکل کو دور کرنے کیلئے چند ماہ میں جنوبی کورین زبان سیکھ لی جس کے بعد دونوں 4 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے کچھ ماہ بعد سکجیت اور کم جنوبی کوریا میں ہی سیٹل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم وہ بھارت سے تعلق کو مکمل طور پر ختم نہیں کریں گے۔