روس 5 دہائیوں بعد چاند پر اپنا مشن بھیجنے کیلئے تیار

روس 5 دہائیوں بعد چاند پر اپنا مشن بھیجنے کیلئے تیار

روس تقریباً 5 دہائیوں بعد چاند پر اپنا مشن بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کا خلائی جہاز  ‘لونا-25’ 11 اگست کو مشن پر روانہ ہوگا جوکہ چاندکے قطب جنوبی پر اتر کے نمونے جمع کرےگا تاکہ چاند پر پانی کی ممکنہ موجودگی کا پتہ لگایا جاسکے۔

روسی خلائی ایجنسی راسکوسموس کے مطابق لونا-25 پانچ روز میں چاند تک پہنچےگا اور پھر چاند کے مدار میں 5 سے 7 روز گزارنے کے بعد چاند کی سطح پر اترے گا۔

خیال رہےکہ روسی مشن ایسے وقت روانہ ہو رہا ہے جب بھارت کا مشن چندریان 3 چاند کے مدار میں موجود ہے اور اس نے حال ہی میں  چاند کی کھینچی جانے والی اولین تصاویر جاری کی ہیں جن میں چاند کی سطح کو دکھایا گیا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *