بھارت: بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے جلوس کے دوران جھڑپیں، 3 افراد ہلاک

بھارت: بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے جلوس کے دوران جھڑپیں، 3 افراد ہلاک

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے جلوس کے دوران جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس دوران 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  پرتشدد مظاہروں نے گڑگاؤں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

ہریانہ میں صورتحال قابو کرنے کےلیے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ ہریانہ کے محکمہ داخلہ نے وفاق سے اضافی فورس طلب کرلی۔

 حکام کے مطابق ضلع نوح کے ایک مندر میں کئی گھنٹوں تک یر غمال بنائے جانے والے 3 سے 4 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے،  ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *