خام تیل کے نرخ 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.31 ڈالر اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی بیرل قیمت بڑھ کر 80 ڈالر ہو گئی۔
برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.32 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت بڑھ کر 84 ڈالر ہو گئی۔