پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے، عالمی خبر رساں ایجنسی

پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے، عالمی خبر رساں ایجنسی

اسلام آباد: پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے، شرح سود بڑھانے کا بنیادی مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی پہ قابو پانا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی رہنمائی میں پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے۔

سروے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر کے اجلاس میں شرح سود 23 فیصد کر دی جائے گی، اسٹیٹ بینک نے اپریل 2022 سے اب تک 12.25 فیصد شرح سود بڑھائی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جون کے شیڈول اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی گئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کیلئے جون کے ہنگامی اجلاس میں شرح سود ایک فیصد بڑھائی گئ۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *