روم کے زیر تعمیر ہوٹل کے باغ کے نیچے سے 2 ہزار سال پرانا تھیٹر دریافت
اٹلی کے دارالحکومت روم میں 2 ہزار سال پرانا شاہی تھیٹر حادثاتی طور پر ایک زیرتعمیر ہوٹل کے باغ کے نیچے دریافت کیا گیا ہے۔
آثار قدیمہ کے ماہرین 2020 سے Palazzo della Rovere نامی باغ میں کھدائی کر رہے تھے جس کا مقصد ایک تاریخی عمارت کی تزئین نو کرکے اسے مستقبل قریب میں بننے والے ہوٹل کا حصہ بنانا تھا۔
اس کھدائی کے دوران رومی شہنشاہ نیرو کے عہد کا تھیٹر دریافت ہوا جس کا حوالہ قدیمی رومی دستاویزات میں موجود تھا مگر اسے پہلے کبھی دریافت نہیں کیا جا سکا تھا۔