فلپائن میں جھیل میں کشتی الٹنے سے 26 مسافر ہلاک
فلپائن کے ایک جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے کم سے کم 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 40 کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثہ ساحل سے صرف 46 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ جمعرات کو منیلا کے مشرق میں واقع صوبہ رزل کے لگونہ دی بے میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ ایم بی پرنسیس آیا نامی کشتی میں کتنے افراد سوار تھے۔