دمشق میں حضرت زینب کے مزار کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق
شام کے دارالحکومت دمشق میں یوم عاشور سے ایک روز قبل حضرت سیدہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار کے قریب دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے میں نواسی رسول ﷺ حضرت سیدہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار کے قریب دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک ٹیکسی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگی گئی۔