کم عمر کے افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آ سکتے ہیں
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کم عمر کے افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم ان کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔
سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں تمام عمرہ کمپنیوں اوراداروں سے کہا گیا کہ نئے عمرہ سیزن کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے حوالے سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی پابندی جاری رکھنا ضروری ہے۔
وزارت نے کہا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائر کی عمر18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے،تمام عمرہ کمپنیاں اورادارے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ پیکیج کے دائرہ کارکے اندرمطلوبہ سہولیات فراہم کریں، عمرہ ویزے کے اجرا کے لیے اندرون مملکت ٹرانسپورٹ، انشورنس اور بنیادی خدمات کی بکنگ لازمی قراردی گئی ہے۔