30 سے زائد سال تک ’حاملہ‘ رہنے والا شخص، سرجری کرنیوالے ڈاکٹر بھی دنگ
بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ناگپور میں3 دہائیوں سے زائد حاملہ خاتون کی طرح دکھنے والے سنجو بھگت نامی شخص نے ماہرین طب کو بھی دنگ کر دیا۔
انڈیا ٹائمز پر ناگپور کے 60 سالہ سنجو بھگت کی کہانی شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق سنجو کو پیٹ کی غیر معمولی جسامت کی بنا پر برسوں حاملہ مرد کہا جاتا رہا لیکن سنجو پر یہ حقیقت حال ہی میں آشکار ہوئی کہ ان کے پیٹ کے غیر معمولی حد تک پھولے ہونے کی وجہ ان کے اپنی ہی جڑواں بہن یا بھائی کی باقیات کی موجودگی ہے۔