ٹونگا میں6.4 شدت کا زلزلہ

ٹونگا میں6.4 شدت کا زلزلہ

بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقعہ ملک ٹونگا کے جنوبی علاقےمیں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یورپی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ٹونگا کے جنوبی جزائر میں آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔

فوری طور پر زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 خیال رہےکہ 10 روز قبل بھی ٹونگا میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی، یہ زلزلہ 167 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

امریکی سونامی سینٹر نے زلزلےکے بعد سونامی کے خطرے کے امکان کو رد کیا تھا اور اس حوالے سےکوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *