ایک ہفتے میں تارکین وطن کی دوسری کشتی ڈوب گئی، درجنوں ہلاکتیں
ایک ہفتے کے دوران تارکینِ وطن کی دوسری کشتی ڈوب گئی دوسرا افسوسناک واقعہ اسپین کے جزیرے کینیری میں پیش آیا جس میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا ابھی یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے سانحے سے باہر نہیں نکلی تھی جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے کہ تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس نے مزید کئی گھرانوں کے چراغ گل کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا دوسرا افسوسناک واقعہ اسپین میں پیش آیا ہے جہاں کینیری جزیرے کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔