*قطر اور متحدہ عرب امارات نے سفارتخانوں کو دوبارہ کھول دیا
عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی، مفاہمت کے لیے وسیع تر علاقائی دباؤ اور عرب ریاستوں کے دوحہ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے چار سال سے زائد عرصے کے بعد ہوئی ہے۔
اسی حوالے سے قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔