امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق

امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق

نئی دہلی: امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق ہوگیا۔

 امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ چین اور روس کی جارحیت کے خلاف بھارت کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، آزاد ہند، بحرالکاہل کے مشترکہ وژن کی حمایت میں بھارت کے ساتھ قریبی تعاون کیلئے پُرعزم ہیں، امریکا خطے میں نیٹو کو مساوی طور پر قائم کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی جس میں دفاعی صنعتی تعاون کے نئے روڈ میپ پر اتفاق ہوا۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ نیا روڈ میپ فضائی و  زمینی نقل و حمل کے نظام، زیر سمندر، انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کے تعاون اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو تیز کرے گا۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق امریکا سے دفاعی تعاون میں نئی ٹیکنالوجیز کی مشترکہ ترقی، موجودہ اور نئے نظاموں کی مشترکہ پیداوار پر خصوصی توجہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت چین کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر اپنے ہتھیاروں کے سب سے بڑے سپلائر روس پر انحصار کم کرنا چاہتا ہے۔

 
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *