بھارتی کرکٹر کو ائیرپورٹ پر دلچسپ سزا کیوں دی گئی؟ ویڈیو وائرل
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کے کھلاڑی نیہال ودھیرا کو ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دلچسپ سزا دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ نیہال ہوٹل میں بیٹرز کی میٹنگ کے دوران تاخیر سے آئے جس کے بعد انہیں ائیرپورٹ پر بیٹنگ پیڈ کے ساتھ آنے کی سزا دی گئی اور ان ہی کے ساتھ گھومنے کا کہا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمیلے نیہال ائیرپورٹ پر گھوم رہے ہیں جب کہ ساتھی اور ان کے ساتھ موجود پولیس اہلکار مسکرا رہے ہیں۔
تاہم نیہال کی جانب سے اپنی اس غلطی پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کا رواں سیزن نیہال کا ڈیبیو ہے، انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔
اس میچ میں نیہال نے 13 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے تھے۔